لاس اینجلس(صباح نیوز) امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ایک عمارت میں بھڑکنے والی آگ نے متعدد عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، آگ بجھانے کی کوشش میں 11فائر فائٹرز زخمی ہوگئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے محکمہ فائربریگیڈ کے 250فائر فائٹرز حصہ لے رہے ہیں تاہم زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ مقامی وقت شام6:30منٹ پر ایک ہنگامی کال مصول ہوئی جس میں شہری نے بتایا کہ ایک کمرشل بلڈنگ میں زورداردھماکا ہوا ہے،کال موصول ہوتے ہی فائربریگیڈ کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھا دی گئی اور آتشزدگی کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- گوا نائٹ کلب آتشزدگی معاملہ: لوتھرا برادران کو خود سپردگی کی ہدایت، سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہائی کورٹ کا فیصلہ
- راہل گاندھی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے والی آر ایس ایس-بی جے پی کو دلت سماج جواب دے گا: راجندر پال گوتم
- ’مودی جی نے ایک ایسا منصوبہ لانچ کیا ہے جس میں عوام کے حصہ میں زہر اور اڈانی کے حصہ میں امرت آئے گا‘
- سعودی عرب سے نئی دہلی آ رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ٹشو پیپر پر لکھا ملا ’بم‘، احمد آباد میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ
- سون ندی آبی تقسیم پر بہار اور جھارکھنڈ کے درمیان معاہدہ طے پایا، سورین-سمراٹ نے ایم او یو پر کیا دستخط