English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئسولیشن سنٹر سے بھاگنے پر اب 50 ہزار جرمانہ عائد ہوگا

القمر

خیبر پختونخواہ میں آئسولیشن سنٹر سے بھاگنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا میں وبائی امراض کنٹرول ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس نافذ ہوگیا جس کے تحت قرنطینہ سے بھاگنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

آرڈیننس کے مطابق کورونا کے متاثرین اپنی ہسٹری اور جن افراد سے ملےوہ دینے کے پابند ہوں گے،کورونا کی وجہ سے لوکل گورنمنٹ الیکشن کا انعقاد بھی ممکن نہیں ہو سکے گا۔

آرڈیننس کے مطابق مالک مکان کرائے دار کو نہیں نکالے گا جبکہ 80 گز کے مکان کا پانی کا بل نہیں لیا جائے گا ، 800 اسکوائر فٹ والے فلیٹ کے مالک بھی پانی کے بل سے مستثنیٰ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے