English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ نے اوباما اور بائیڈن کو جیل بھیجنے کا مطالبہ کر دیا

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر بارک اوباما اور سابق نائب صدر جو بائیڈن کو جیل بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ٹرمپ نے اوباما کو سراسر نا اہل امریکی صدر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور ان کے نائب صدر جو بائیڈن کرپٹ ہیں، دونوں کو جیل بھجوایا جانا چاہیے۔ صدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ بارک اوباما اور ان کے سابق نائب صدر جو بائیڈن مائیکل فلن کو بے نقاب کرنے میں ملوث تھے۔ بعد ازاں اپنے ایک ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ سابق کرپٹ ایڈمنسٹریشن کی وجہ سے امریکی عوام نے میرا انتخاب کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مائیکل فلن کو بے نقاب کرنا امریکی تاریخ میں سب سے بڑا سیاسی جرم تھا۔ اگر میں ری پبلکن کی جگہ ڈیموکریٹ ہوتا تو بہت پہلے اس کیس میں ملوث ہر شخص جیل پہنچ چکا ہوتا، وہ بھی 50 سال کے لیے۔ واضح رہے کہ قومی سلامتی کے سابق مشیر مائیکل فلن نے اپنا جرم قبول کر لیا تھا کہ انہوں نے روس کے ساتھ تعلقات کے سلسلے میں ایف بی آئی کو جھوٹ بولا تھا، ان کے خلاف 2016ء میں امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت کے حوالے سے تحقیقات کی گئی تھیں۔ بعد میں مائیکل فلن ٹرمپ انتظامیہ میں قومی سلامتی کے مشیر تعینات ہو گئے تھے، اس دوران ان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے