English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعلیٰ سندھ بند کمرے میں بیٹھ کر سیاست نہ کریں، پی ایس پی صدر

القمر

کراچی : پاکستان سرزمین کے صدر انیس قائم خانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بند کمرے میں بیٹھ کر سیاست نہ کریں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے  انیس قائم خانی  نے کہا کہ میئر کراچی اس مشکل گھڑی میں بھی نظرنہیں آرہے، چار سال سے کچرے کی سیاست کررہےہیں، وہ تو مہاجر نام پرسیاست کرتے رہیں گے، آج اگر بازارکھل بھی رہے ہی تو سپریم کورٹ کے احکامات سے کھل رہے ہیں۔

انیس قائم خانی نے مزید کہا کہ کورونا پر وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ ایک پیچ پر نہیں، لوگ مر رہے ہیں،ان کے پیاروں کو ان کی لاش بھی نہیں دی جارہی، ڈاکٹر فرقان کو دیکھتےہیں تو لگتا ہے بچوں کو لے کر کمرے میں چلے جائیں، پی ایس پی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، عید کے بعد بتائیں گے کراچی بھی ہماراہے اور لاڑکانہ بھی ہماراہے۔

انہوں نے  حکومت سے مطالبہ کیا کہ اٹھارویں ترمیم میں مزید ترامیم کی جائیں،جس سے عام شہری کوفائدہ ہو، بلدیاتی نمائندوں کو اختیار دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے