سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزکی ریاستی دہشت گردی اور ظلم وبربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا کہ مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تازہ ترین کارروائی میں قابض بھارتی فورسز نے سری نگر کے علاقے کا محاصرہ کر کے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
واضح رہے کہ مودی سرکار نے مقبوضہ وادی میں گزشتہ سال 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے کرفیو نافذ کردیا تھا۔
