English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے کیپٹن سجاد گل کون تھے؟َ

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب جناح گارڈن کے گھروں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا ہے، طیارہ اڑانے والے پائلٹ کیپٹن سجاد گل لاہور کے رہائشی تھے۔

بدقسمت طیارے میں اڑان بھرنے والے پائلٹ سجاد گل کا تعلق لاہور سے تھا،وہ ڈیفنس زیڈ بلاک کے رہائشی تھے۔

مرحوم کیپٹن سجاد گل نے سوگواران میں بیوی اور 4 بچے چھوڑے ہیں،حادثے کی اطلاع ملتے ہی کیپٹن کے عزیز و اقارب، اہل علاقہ رہائشگاہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

پی آئی اے کے پائلٹ کیپٹن سجاد گل کے اہلخانہ گہرے دکھ اور صدمے میں مبتلا ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سجاد گل کے اہلخانہ سے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے