English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صیہونی حکومت کسی معاہدے پرنہیں چلتی،ایرانی سپریم لیڈر

القمر

تہران: ایرانی سپریم لیڈ آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت نےثابت کیا ہے کہ وہ کسی معاہدےاورمنطق پرنہیں چلتی۔

ایرانی سپریم لیڈ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سےسیاسی،فوجی اورثقافتی جدوجہدجاری رہنی چاہیے، فلسطینیوں کوریفرنڈم کاحق ملنےتک جامع جدوجہدجاری رکھناہوگی،تاہم  حقیقی فلسطینیوں اوربیرون ممالک آبادفلسطینیوں کوحکومت منتخب کرنےکاحق ملناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نےثابت کیا ہے کہ وہ کسی معاہدےاورمنطق پرنہیں چلتی، صیہونی حکومت توسیع پسندانہ عزائم رکھتی ہے،وہ مزید علاقوں پرقبضہ کرے گی، فلسطینیوں کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ انھیں کیسا سیاسی نظام اپنانا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ یہودیوں کے خلاف نہیں لیکن نیتن یاہو جیسے لوگوں کو باہر نکالنا ہوگا، نیتن یاہو جیسے لوگوں کو نکالنا اسرائیل کو ختم کرنے کے مترادف ہے جو ہوکر رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے