لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ پی ٹی آئی رہنما اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی لاڑکانہ سول اسپتال آمد، ینگ کنسلٹنٹس ڈاکٹرز کی جانب سے اسپتالوں کے بائیکاٹ اور احتجاج پر کورونا سے حفاظتی کٹس اور ماسکس فراہم کیے، ینگ ڈاکٹرز کی ہٹ دھرمی برقرار، تقریب سے چلے گئے۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور گورنر سندھ کی ہدایات پر ڈاکٹروں کے احتجاج اور بائیکاٹ پر لاڑکانہ آیا ہوں، جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن سولجرز کو سلام پیش کرتے ہیں، وفاق 2 لاکھ سے زائد حفاظتی کٹس اور ماسک سندھ حکومت کو پہلے ہی پہنچا چکا ہے، سیاست اسمبلیوں میں کرتے ہیں، ڈاکٹروں کے معاملے میں سب ایک ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگی حالات میں جو الائونس دیے جاتے ہیں، وہی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کو فراہم کرنے چاہییں، ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر احسان ملک کے سیلف آئیسولیشن میں ہونے کے باعث حلیم عادل شیخ سے حفاظتی سامان پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر گلزار تنیو نے وصول کیا، جس پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی کے صدر ڈاکٹر ارشاد ابڑو ساتھیوں سمیت کٹس تقسیم کی تقریب سے چلے گئے جبکہ گزشتہ چند روز سے ینگ کنسلٹنٹس ڈاکٹرز کی جانب سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے حفاظتی سامان مہیا نہ کرنے کیخلاف لاڑکانہ کے تمام سرکاری اسپتالوں کا بائیکاٹ جاری ہے۔
جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن سولجرز کو سلام پیش کرتے ہیں، حلیم عادل
القمر
