English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عوام اب وبا کے ساتھ حکومت سے بھی نجات چاہتے ہیں‘ رانا ثنا

القمر

فیصل آباد(صباح نیوز)سابق صوبائی وزیرقانون اورمسلم لیگ ن پنجاب کے صدرراناثنااللہ خان نے کہاہے کہ حکومت کورونامیںغیرسنجیدہ جبکہ غریب عوام بھوک سے رنجیدہ ہیں‘ 2ماہ کے لاک ڈاﺅن میںبے روزگارہونے والے لوگوںکے لیے حکومت متبادل اقدامات کیے بغیردوبارہ لاک ڈاﺅن کرے گی تو ان کاسخت ردعمل آسکتا ہے۔لاک ڈاﺅن میںوباسے نجات نہیںملی بلکہ غریب لوگوںکے روزگارکوبھی لاک ڈاﺅن کردیاگیا ہے۔ معاشی بدحالی اوربنیادی سہولتوںسے غریب کوروناسے بچ بھی جائیںتوبھوک سے مرجائیں گے۔ایک طرف کوروناہے دوسری طرف مہنگائی کارونا ہے۔ 2 سال میںحکمران
خوشحال اورغریب مزیدبدحال ہوچکے ہیں۔میڈیا نمائندے سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ2سال سے صرف انتقام کی سیاست کی جارہی ہے ملکی انتظام کی نہیں نہ حکمرانوںکو عوام کی کوئی فکر ہے نہ ان کی کوئی پالیسی ‘عوام اب وباکے ساتھ حکومت سے بھی نجات چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مریضوںاوراموات میںاضافہ سے حکومت کی ناقص کارکردگی اور نااہلی باعث شرمناک ہے ۔ثابت ہوگےا ہے کہ پی ٹی آئی کے دورحکومت میں صحت کا نظام تباہ ہوکر رہ گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے