English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ کےجعلی ڈومیسائل بنانے پر انکوائری کمیٹی قائم

القمر

کراچی : سندھ میں دیگر صوبوں کے شہریوں کو جعلی ڈومیسائل بناکر دینے کا معاملے پر سندھ حکومت نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ۔

ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں جعلی ڈومیسائل بنانے پرحکومت سندھ نے قاضی شاہد پرویز کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے  جس کے سیکریٹری جی اے سعید احمدمنگنیجو اور ڈائریکٹر پی آر سی بورڈ آف روینیو نظیر احمد قریشی ممبر ہونگے۔

کمیٹی تمام شکایات پر انکوائری کرے گی، جعلی ڈومیسائل اور زمہ داروں کا تعین اور کارروائی کی سفارش کرے گی جبکہ کمیٹی 7 روز میں چیف سیکریٹری سندھ کو رپورٹ پیش کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے