دادی کے دوستوں کے سامنے ڈانٹنے پر 10 سالہ بچے نے خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر میں کے ایک گائوں میں دادی نے اپنے 10 سالہ پوتے کو اُس کے دوستوں کے سامنے ڈانٹا جس پر پوتے کو بُرا لگا۔ پوتے نے خگفی محسوس کرتے ہوئے خود کو کمرے میں قید کرکے پھانسی لگالی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
کافی دیر تک بچے کی گمشدگی کے باعث گھر والے پورے علاقے میں بچے کو تلاش کرتے رہے تاہم اس کی لاش گھر کے ایک کمرے میں پھانسی پر لٹکی ہوئی ملی۔
پولیس کو فوری طور پر اطلاع کی گئی جسکے بعد پولیس نے جائے وقعہ پر پہنچ کرلاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوا دیا ہے۔
واضح رہے چند عرصہ قبل امریکا میں بھی 7 سالہ بچے نے اسکول کی طرف سے لاک ڈائون کے دوران زیادہ ہوم ورک ملنے پر خود کو پھانسی لگا لی تھی۔
