English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

القمر
rain in kararchi

کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے نتیجے میں شہر کا موسم خوش گوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آج شام صوبائی دارالحکومت کراچی میں ہلکی بارش ہوئی، شہر قائد کے علاقوں لانڈھی، یونیورسٹی روذ، نیو ملیر، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، شادمان ٹاؤن، بفرزون میں ہلکی بارش ہوئی۔

سپرہائی وے، اسکیم نمبر 33، گلزار ہجری، سعدی ٹاؤن میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ گارڈن، سائٹ ایریا، صدر، لانڈھی، ملیر، ایئرپورٹ، گلشن حدید میں بھی ابر رحمت برسی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے