English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شیخوپورہ میں گیس دھماکا مزدور جاں بحق

القمر

شیخوپورہ (آن لائن) شیخوپورہ میں ڈیزل ٹنکی کی ویلڈنگ کے دوران گیس دھماکے سے جھلس کر ایک مزدور جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔شرق پور روڈ پربائیو ٹیک فیکٹری میں ڈیزل کی ٹینکی لیک ہونے پر اس کی ویلڈنگ کی جارہی تھی کہ اچانک دھماکا ہوگیا جس سے 5مزدور جھلس گئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا گیا مگر پانچوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں لاہور ریفر کردیا گیا جہاں پر ایک مزدور مجاہد دم توڑ گیا تاہم باقی چار مزدوروں کی حالت بھی انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے