English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ریلوے نے مزید 10 مسافرٹرینیں بحال کردیں

القمر

پاکستان ریلوے نے مزید 10 ٹرینیں بحال کردیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مزید 10 مسافر ٹرینیں بحال کرنے سے  142 مسافر ٹرینوں میں سے 40 چل پڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ٹرینوں میں تمام حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں،  اسٹیشن کی حدود میں صرف مسافروں کو آنے کی اجازت ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی اجازت کے بعد چند روز میں مزید ٹرینیں چلائیں گے۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرین آپریشن معطل کیا گیا تھاتاہم بعد ازاں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ریلوے نے 28 مئی سے محدود پیمانے پر ٹرین آپریشن شروع کردیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے