ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل گر کر زخمی ہوگئے

معروف مبلغ اور عالم دین مولانا طارق جمیل اچانک بلڈ پریشر کم ہونے کی وجہ سے گر کر زخمی ہوگئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ‘دو روز قبل بلڈ پریشر کم ہونے کے سبب گرنے سے چوٹ آئی تھی،آپ سب بہن بھائیوں کی دعا سے ٹھیک ہوں، صحت کاملہ کیلئے آپ تمام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

دو روز قبل ایک اور مبلغ مولانا عمران بشیر نے ٹوئٹر پر مولانا طارق جمیل کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی تھی۔ اپنے بیان میں مولانا عمران بشیر نے کہا تھا کہ ‘بلڈپریشر لو ہونے کی وجہ سے مولانا گرے تھے چہرے پر ہلکی سی چوٹ آئی تھی مگر زیادہ خون بہنے کی وجہ سے طبیعت زیادہ خراب ہوگئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں