English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی تو عمران خان کی ہدایت پر نیب نےکارروائی کی، مریم اونگزیب

القمر

مسلم لیگ  ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی تو عمران خان کی ہدایت پر نیب نے کارروائی کی۔

مریم اورنگزیب نے  شہباز شریف کے گھر پر نیب کی ٹیم کے چھاپے پر اظہار کرتے ہوئے کہاکہ  شہباز شریف کے خلاف کارروائی سیاسی انتقام پر مبنی ہے،شہباز شریف نے خط لکھا کہ نیب افسران کو کورونا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نیب میں پیش ہوتے رہے ہیں، چینی چوری رپورٹ پر نیب کا نوٹس کدھر گیا؟کرائے کے ترجمان سیاسی مخالفین پر الزامات لگاتے ہیں،دو سال سے ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت نہیں کی جاسکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے