English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسٹیل ملز سے ملازمین کو نکالنے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

القمر

اسلا م آباد:سپریم کورٹ نے پاکستان اسٹیل مل سے ملازمین کو نکالنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں،جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی  پر مشتمل تین رکنی بینچ 9 جون کو کیس کی سماعت کرے گا، اس ضمن میں رجسٹرار  آفس  نے  پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ سمیت دیگر فریقین کو پیشی کے نوٹسز جاری کردیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان اسٹیل ملز کے 9100 ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دے کر  برطرف کرنے کی منظوری دی تھی ۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل ملازمین کو پیکج کے تحت اوسطاً 23 لاکھ فی ملازم ملیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے