مکہ (اے پی پی) سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مریض مکہ میں صحت یاب ہوئے جن کی تعداد 251 رہی۔دوسرے نمبر پر کووڈ 19 سے شفایاب ہونے والے جدہ شہر میں تھے جن کی تعداد 194 تھی۔ سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق کورونا وبائی مرض سے صحت یابی پانے والوں میں الھفوف شہر تیسرے نمبر پر رہا جہاں 92 مریضوں نے کووڈ 19 کے مرض کو شکست دی جبکہ دمام میں 86 اور ریاض میں 70 مریض اس مرض سے شفایاب ہوئے ہیں۔
مکہ میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض صحت یاب
القمر
