English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 5 کشمیری نوجوان شہید کردیے

القمر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہد کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کےضلع شوپیاں کے علاقے زین پورہ میں بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی کےدوران فائرنگ کرکے  5 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

بھارتی فوسز نےشہید ہونے والے نوجوانوں کی لاشوں کو بھی لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ،جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور اہل محلہ نے شاہراہ کو بلاک کرکے بھارتی فوج کے خلاف شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بلند کیے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے پہلے 7 روز میں ہی مقبوضہ وادی کے اضلاع شوپیاں، پلوامہ، پونچھ اور راجوڑی میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران23 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے