English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی ایم ایف نے امداد اقتصادی اصلاحات سے مشروط کردی

القمر

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے 6 ارب ڈالر کے ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی پروگرام کو آئندہ وفاقی بجٹ میں چھوٹے اقتصادی ڈھانچے کی مجوزہ اصلاحات سے مشروط کردیا۔

ذرائع کے مطابق رُکی قسطیں جاری کرنے کیلیے ڈیوٹی و ٹیکسوں میں غیر ضروری چھوٹ و رعایتیں ختم کرنے پر زوردیاجارہا ہے۔ اسی طرح سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی بجائے کٹوتی کی تجویز دی گئی ہے جس پرحکومت نے اتفاق نہیں کیاتاہم حالات کے مطابق فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس کے علاوہ کوروناصورت حال کے تناظر میں پیداوری شعبے کیلیے اقدامات جبکہ اخراجات کم کرنے کا مشورہ دیا گیاہے۔

رواں ہفتے ویڈیوکانفرنس میں بجٹ سازی سے متعلق اہم اقدامات زیر غور آئیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے