نئی دہلی ( آن لائن) بھارت اور چین نے لداخ سیکٹر تنازعے کے حل میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان فوجوں کو پرانی حالت پر لے جانے پر اتفاق ہوگیاہے، دونوں ممالک کے لیفٹیننٹ جنرلز کی سطح پر مذاکرات میں دوطرفہ کشیدگی کے خاتمے پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر راساں ادارے کے مطابق مذاکرات کے بعد بھارت کی وزارت خارجہ نے باضابطہ جاری بیان میں کہا کہ دونوں ملک سرحدی علاقوں میں جاری تعطل پر امن انداز میں حل کرنے پر رضامند ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں کے مابین ہونے والی بات چیت خوش گوار اور پر امن ماحول میں ہوئی بیان کے مطابق باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے سرحد پر امن و استحکام ضروری ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت اور چین حالیہ ہفتوں میں سرحدی کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے مقررہ سفارتی اور فوجی چینلز کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں رہے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے دو طرفہ معاہدوں کے مطابق سرحدی علاقوں کی صورت حال کو پُرامن انداز میں حل کرنے پر اتفاق کیا۔ بھارت کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور مجموعی ترقی کے لیے بھارت اور چین کے سرحدی علاقوں میں امن و استحکام ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق ہفتے کو 3 گھنٹے تک جاری رہنے والی بات چیت میں بھارت نے سرحد پر اپریل 2020ء والی صورت حال کو برقرار رکھنے پر زور دیاجبکہ چین نے کہا کہ بھارت سرحد پر اپنی تعمیرات روک دے۔
چین اور بھارت میں فوجوں کو پرانی حالت پر لے جانے پر اتفاق
القمر
