English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اترپردیش میں گئوکشی کے خلاف نیا آرڈیننس جاری

القمر

لکھنؤ(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کی حکومت نے گائے ذبح کرنے کے خلاف آرڈیننس 2020ء جاری کر دیا ہے۔ ریاستی حکومت کے مطابق یہ حکم نامہ ملک میں گئو کشی روکنے کے لیے جاری کیا گیا ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرتے ہوئے 10 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آرڈیننس کی پہلی بار خلاف ورزی کرنے پر 5 سے 7 سال قید اور 1 سے 3 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے جب کہ دوسری بار خلاف ورزی کرنے پر 10 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔ آرڈیننس کے مطابق اگر گائے یا اس کا گوشت ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے ہوئے پکڑا گیا تو گاڑی کے مالک اور ڈرائیور کے خلاف نئے آرڈیننس 2020ء کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ نئے آرڈیننس کے مطابق اگر کسی گائے کی جان کو خطرہ لاحق ہوا یا زخمی پائی گئی تو مالک پر ایک سال کی سخت قید عائد کی جائے جو کہ 7 سال تک بھی بڑھائی جا سکتی ہے جب کہ 1 سے 3 لاکھ تک جرمانہ جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔ گائے ذبح کرنے میں ملوث افراد اور گائے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں کی تصاویر، نام ان کے گھر کے باہر اور عوامی مقامات پر شائع کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے