English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محمد عامر اور حارث سہیل نے دورہ انگلینڈ کے لیے معذرت کرلی

القمر

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق فاسٹ باؤلر محمد عامر اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل نے نجی مصروفیات کی بناء پر دورہ انگلینڈ پر روانگی سے معذرت کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد عامر نے اگست میں اپنے بچے کی پیدائش اور حارث سہیل نے فیملی وجوہات کی بناء پر دورے سے معذرت کی ہے۔

پاکستان 28 کھلاڑیوں اور 14 پلیئر اسپورٹ اسٹاف کو انگلینڈ بھیجے گا، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز اگست اور ستمبر میں کھیلی جائے گی،سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے