ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں جاری کانفرنس کے دوران خواجہ اظہار الحسن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاہے، جبکہ وہ کثیر الجماعتی کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی ہاؤس میں کثیر الجماعتی کانفرنس جاری ہے، کانفرنس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی موجود ہیں۔

پیپلز پارٹی کے صدر نثار کھوڑو کی زیر صدارت کثیر الجماعتی کانفرنس جاری ہے،کانفرنس میں صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ سمیت مسلم لیگ ن کے رہنماشاہ محمد شاہ ، پاک سرزمین کے شبیر قائم خانی ، جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مولانا راشد محمود سومرو بھی شریک ہیں۔

کانفرنس میں جماعت اسلامی ، سنی تحریک ، اے این پی ، ٹی ایل پی اور پختونخواہ عوامی ملی کے علاوہ دیگر  رہنماؤں نےبھی شرکت کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں