English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ حکومت کا قبائلی اضلاع کیلیے اپنے این ایف سی سے حصہ دینے سے انکار

القمر

کراچی:سندھ حکومت نے قبائلی اضلاع کیلیےاین ایف سی سے 3 فیصد اپنا حصہ دینے سے انکار کرتے ہوئے یہ ذمہ داری وفاقی حکومت پر ڈال دی۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے خیبرپختون خواہ کے مشیر اطلاعات اجمل وزیرکے این ایف سی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی یا سندھ حکومت نےکبھی قبائلی علاقوں کو مالی مراعات دینے کی مخالفت نہیں کی،ہم بارہا کہہ چکے کہ وفاق ان تینوں علاقوں کو مزید مالی وسائل فراہم کرے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کا واضح موقف ہے کہ آئین پاکستان کے تحت این ایف سی فارمولا وفاق اور چاروں صوبائی حکومتیں طے کرتی ہیں،آئین کے تحت آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کی دیکھ بھال وفاق کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نےکہاکہ  ہم آج بھی سمجھتے ہیں کہ وفاقی حکومت اپنے حصے میں سے ان علاقوں کو مزید شیئر دے،اب چونکہ فاٹا خیبرپختون خوا کا حصہ ہے لہذا وفاقی حکومت کو خیبر پختون خوا کا شیئر بڑھانا چاہیے۔

ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ اجمل وزیر صاحب کا موقف یہ ہونا چاہئیے کہ قبائلی علاقے خیبر پختون خوا کا حصہ ہیں تو انکے صوبے کا این ایف سی میں زیادہ شیئر ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے