English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اشرف غنی بین الافغان مذاکرات شروع کرنے کیلیے تیار

القمر

کابل ( مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان مذاکرات شروع کرنے کے لیے قطری نمائندے کے ساتھ اتفاق کرلیا۔افغان صدر کے ترجمان صدیق صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ افغان حکومت نے دوحا میں صرف پہلی ملاقات کے لیے اتفاق کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تاحال براہ راست مذاکرات کے لیے مقام کا تعین نہیں ہوا ہے۔ طلوع نیوز نے الجزیرہ عربی کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا کہ قطر کے وزیر خارجہ کے نمائندہ خصوصی برائے انسداد دہشت گردی مصالحت کار مطلق بن ماجد القحطانی نے گزشتہ ہفتے افغانستان کا دورہ کیا تھا اور اس دوران صدر اشرف غنی اور دیگر افغان رہنماؤں سے ملاقات کی اور امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔قطری نمائندے نے کابل میں افغان طالبان کے وفد سے بھی ملاقات کی تھی۔مطلق بن ماجد القحطانی نے افغان رہنماؤں سے ملاقات کے بعد قطری ٹی وی کو بتایا تھا کہ طالبان نے افغان حکومت کے قیدیوں کو رہا کردیا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید قیدیوں کو رہا کردیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ مکمل ہوجائے گا اور بین الافغان مذاکرات جلد شروع ہوں گے۔دوسری جانب افغانستان کے صدارتی محل کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ افغان حکومت نے قطر میں ابتدائی طور پر بین الافغان مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ان کا کنا تھا کہ قطر میں باقاعدہ بین الافغان مذاکرات سے متعلق اب تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے