English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین :ایل این جی ٹینکر حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 19 ہوگئی

القمر

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایندھن بھرا ٹینکر پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد19، زخمیوں کی تعداد 170 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ ہفتے کے روز اس وقت پیش آیا جب ایل این جی (لیکویفائڈ نیچرل گیس) سے بھرا ایک ٹینکر صوبہ زیجیانگ کے ہائی وے سے گزررہا تھادھماکے بعد آگ، دھوئیں اور گردوغبار نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دھماکے سے ملبہ اڑ کر دور دور تک گرا جس سے اطراف کے گھروں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ امدادی کارکنان اور پولیس جائے وقوع پر کارروائی میں مصروف ہین اور معاملات کی تحقیق کی جارہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق پہلے ایل این جی سے بھرے ٹرک میں دھماکا ہوا اور اس کے بعد وہ ٹرک ایک قریبی فیکٹری میں جاگھسا جہاں دوسرا دھماکا ہوگیا۔ واقعے کے بعد اطراف کی گاڑیوں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ وینلنگ کے میئر کے مطابق جائے حادثہ پر 2600 کے قریب رضاکار اور امدادی کارکنان مصروف اور ملبے تلے افراد کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب مقامی اخبار نے کہا ہے کہ ایندھن لے جانے والی کمپنی اس سے قبل بھی حفاظتی اقدمات اور احتیاطی تدابیر کی 11 مرتبہ خلاف ورزی کرچکی ہے۔ اس لحاظ سے کمپنی کا ریکارڈ بہت خراب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے