ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قتل کے جرم میں بندر عمر قید

بھارتی ریاست اترپردیش میں بندر کو 250 لوگوں کو کاٹنے اور ایک شخص کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کی چڑیا گھر انتظامیہ نے بندر کو عمر قید کی سزا سنادی، چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بندر کو 250 لوگوں کو کاٹا اور ایک شخص کو قتل کیا۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بندر کو رہا نہیں کیا جائے گا اور وہ ساری عمر سلاخوں کے پیچھے ہی رہے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع مرزا پور میں کلوا نامی بندر کو ایک ماہر علم نجوم نے پال رکھا تھا اور اسے شراب کی لت لگادی تھی جب نجومی چل بسا تو بندر کو شراب ملنا بند ہوگئی اور اس نے لوگوں کو کاٹنا شروع کردیا۔

بعدازاں چڑیا گھر کی انتظامیہ کی بڑی مشکل سے بندر کو پکڑا اور اسے کانپور کے چڑیا گھر منتقل کرکے عمر بھر کے لیے قید کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں