English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوروناکے 61383 صحت یاب‘ ایک روز میں 136اموات ‘4944 متاثر

القمر

اسلام آباد/کراچی /سرگودھا/پشاور(خبر ایجنسیاں / مانیٹرنگ ڈیسک/ اسٹاف رپورٹر) ملک میں24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 136مریض دم توڑگئے اس طرح ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 3229 ہوگئی جبکہ مزید4944 متاثر ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 165062ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 61383 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔اب تک سندھ میں کورونا کیسز62 ہزار269 اور پنجاب میں کورونا کیسزکی تعداد 61 ہزار678 ہوگئی‘ خیبر پختونخوا میں20182، بلوچستان میں8998، اسلام آباد میں کورونا کیسز9941، گلگت میں1225، آزاد کشمیر میں 769 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔24گھنٹے کے دوران مزید4944 کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ پنجاب میں جمعے کو کورونا کے مزید 1540 کیسز اور 63 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی‘ جبکہ اب تک کورونا سے 17892 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 304 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے‘ اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 9941 ہو گئی ہے‘ اب تک 2770 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 29 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں ‘ کل کیسز کی تعداد 769 ہوگئی ہے‘ اب تک 312 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ سندھ سے جمعرات کو 2286 کیسز اور 48 اموات رپورٹ ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کی گئی‘ صوبے میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 62269 ہوگئی ہیں۔ جمعرات کو خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید18 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 569 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ‘صوبے میں اب تک 5441 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔بلوچستان میں بھی جمعرات کے روز مزید 204 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے‘ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3140 ہے۔ گلگت بلتستان میں جمعرات کو مزید 12 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1225 ہو گئی ہے‘ اب تک 794 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔ سرگودھا میںکورونا وائرس کے باعث مزید 2ڈاکٹرز منور علی اور ارشاد نبی جاں بحق ہوگئے ‘ ضلع بھر میں ابتک کورونا کے باعث 4 ڈاکٹر وفات پاچکے ہیں ۔ علاوہ ازیں پورے پاکستان میں103 وینٹی لیٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 503 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں 2 ہزار 150 اضافی آکسیجن کی سہولت والے بستروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔ جولائی کے وسط میں ٹیسٹوں کی گنجائش میں65 فیصد تک اضافہ ہو گا اور روزانہ ایک لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں اب تک کورونا سے اموات کی تعداد 3229 ہے جن میں سے 73 فیصد مرد ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 28 ہزار 824 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے‘آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔ ملک بھر میں 546 کورونا کے مریض وینٹی لیٹر پر ہیں‘ اب تک ملک بھر میں 10 لاکھ 11 ہزار 106 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 74 فیصد افراد کی عمر 50 سال سے زاید ہے جبکہ کورونا سے جاں بحق 73 فیصد افراد پہلے سے مختلف دائمی بیماریوں کا شکار تھے۔ ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت کی طرف سے جاری کر دہ ایس او پیز کی 10111 خلاف ورزیا ں سا منے آئیں ۔ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 813مختلف مار کیٹوں اور دکانوں،5 فیکٹریو ں جبکہ 1443 ٹرانسپورٹ کو جر ما نے عاید کر کے بند کر دیا گیا ۔ پی آئی اے کے شعبہ میڈیکل کے 2 افسران ڈاکٹر غلام شبیر اور لیب اسسٹنٹ محمد نبی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر گھروں میں قرنطینہ کر لیا۔ خیبرپختونخواکے مشیراطلاعات اجمل وزیر کے مطابق وزیراعلیٰ محمودخان کا کوروناوائرس ٹیسٹ منفی آگیا، وہ وبا کے وار سے محفوظ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے