English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا نے ہر طبقے کو متاثر کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

القمر

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا نے ہر طبقے کو متاثر کیاہے۔ پنجاب بجٹ میں کمزورطبقے کے تحفظ کے لیے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ جامع منصوبہ بندی کے ذریعے عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا ہے۔56 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف پنجاب کی تاریخ میں پہلے کسی حکومت نے نہیں دیا۔مشکل حالات کے باوجود ٹیکس ریلیف سے صوبے میں کاروباری سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی معاشی مشکلات کا ازالہ ہماری پہلی ترجیح ہے
غیر ضروری اخراجات کم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام صرف تنقید برائے تنقید رہ گیا ہے۔ اپوزیشن والے اپنے دور میں صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے تکلیف دیتے رہے۔ سابق حکمرانوں نے صرف ذاتی مفادات کا تحفظ کیا۔ ماضی میں صوبے کے عوام کو خالی نعروں سے بہلایا گیا۔ عوام کھوکھلے نعرے نہیں ،عملی اقدامات چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے