ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ارجنٹائن: ڈرائیور نے چینی سفارتخانے کے دروازے سے گاڑی ٹکرا دی

بیونس آئرس (انٹرنیشنل ڈیسک) ارجنٹائن میں ایک شخص نے اپنی گاڑی چینی سفارت خانے کے دروازے سے ٹکرا دی۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ دارالحکومت بیونس آئرس میں پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کے پاس ارجنٹائن کی شہریت ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ گاڑی ٹکرانے سے سفارت خانے کے دروازے کو شدید نقصان پہنچا، تاہم اس کے نتیجے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہل کاروں نے سفارت خانے کے اردگرد کے علاقوں میں ناکا بندی کردی اور تفتیش کاروں نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے۔ دوسری جانب حکام نے واقعے کو دہشت گردی قرار دینے کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں