جیکب آباد(نمائندہ جسارت) ایکسائز پولیس کی بڑی کارروائی ،660کلو چرس بر آمد ،منشیات کی اسمگلنگ ناکام ،ایک ملزم گرفتار، مقدمہ درج،ضیا السلام پٹھان اے ای ٹی او۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ایکسائز پولیس نے زرعی کالج کے قریب تلاشی کے دوران بلوچستان سے آنے والی مزدا گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 660کلو چرس برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے اے ای ٹی او جیکب آباد ضیا السلام پٹھان نے بتایا کہ بلوچستان سے سندھ منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنائی ہے، مزدا سے 660کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے قلعہ سیف اللہ کے رہائشی سمیع اللہ ولد بسم اللہ زئی کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کیا ہے ،جیکب آباد ایکسائز پولیس کی تاریخ میں یہ سب سے بڑی کارروائی ہے گرفتار ملزم کو کنزیومر کورٹ میں پیش کرکے 14روزکے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔دوسری جانب جیکب آباد میں کورونا کے باوجود جرگہ،چاچڑاور قمبرانی برادری میں جاری تنازع کا تصفیہ دو قتل کا 40 لاکھ جرمانہ عائد ،دو لاکھ موقع پر ادا کیے گئے۔جیکب آباد میں کورونا وبا کے باوجود جرگے کا انعقاد کیا گیا جرگہ قصبہ آدم خان میں شفقت جکھرانی ،چنگیز خان پہنور اور ایم این اے عابد بھیو کی نگرانی میںہواجس میں چاچڑ اور قمبرانی برادری کے درمیان جاری تنازع کے تصفیہ کے لیے فریقین کا مؤقف سنا گیا۔اس موقع پر قمبرانی برادری پر چاچڑبرادری کے دو خون ثابت ہوئے جس پر قمبرانی برادری پر دو نوجوانوں کے قتل کا40لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا موقع پر قمبرانی برادری نے دو لاکھ اداکیے باقی رقم تین قسطوں میں ادا کی جائے گی فی قتل کا 15لاکھ جرمانہ رکھا گیا دو قتل کے 30لاکھ جبکہ بغیر کسی سبب کے قتل کرنے کے دس لاکھ جرمانہ رکھا گیا اس طرح قمبرانی برادری پر مجموعی طور پر چالیس لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔
جیکب آباد ،ایکسائز پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی،ملزم گرفتار
القمر
