English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت‘ امریکا اور برازیل میں ایک روز میںایک لاکھ سے زاید کوروناکیسز

القمر

واشنگٹن / نئی دہلی / برازیلا( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا، برازیل اور بھارت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 لاکھ 9 ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 97 لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد اضافے کے بعد 4 لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ امریکا میں ایک روز میں 45 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ برازیل میں 46 ہزار اور بھارت میں 18 ہزار شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ڈبلیو ایچ او نے کیسز کی تعداد میں اضافے کی وجہ لاک ڈاؤن میں نرمی کو قرار دیا۔ عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے ایک بار پھر زور دیا کہ کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، تمام ممالک لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے کیے جانے والے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ عالمی ادارہ صحت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رنیری گوریرا نے کہا ہے کہ اگر ستمبر میں کورونا وائرس انفیکشن کی دوسری لہر آئی تو کروڑوں لوگ ہلاک ہو سکتے ہیں۔عالمی وبا توقعات کے عین مطابق پھیل چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ستمبر اکتوبر میں جب درجہ حرارت کم ہوگا تو کورونا کی شدت بڑھ جائے گی۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے خلاف میڈیکل ٹیسٹوں، مریضوں کے علاج اور ویکسینز کے لیے اگلے ایک سال کے دوران مجموعی طور پر پچاس کھرب ڈالرسے زائد کی ضرورت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے