English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیٹرول نرخ میں اضافے کسی صورت قبول نہیں،ایاز لطیف پلیجو

القمر

حیدرآباد(اسٹاف ر پورٹر) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہاہے کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا پیٹرول بم گرایا ہے ، عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت کم ہورہی ہیں لیکن پاکستان میں عوام کی تباہی کے لئے مہنگا کیا جارہا ہے ۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پیٹرول نرخ میں اضافہ واپس لیا جائے،پیٹرول سمیت کسی بھی شے میں مہنگائی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ جب 5سے 7 روپے پیٹرول پر کم ہوتے ہیںتو پیٹرول مافیا پمپ بند کردیتی ہے اب ایک ساتھ
25روپے بڑھ جانے پر پیٹرول پمپ بند نہیں ہوئے۔ علاوہ ازیں انہوںنے مطالبہ کیا کہ دادو، شکار پور، مٹھی، سانگھڑ، سجاول میں 5 بڑے اسپتال قائم کیے جائیں جن میں دل، کینسر، گائنی ودیگر شعبوں میں علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ ایاز لطیف پلیجو نے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت وبلند درجات کی دعا کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے