ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں کورونا کیسز 2 لاکھ سے تجاوز کرگئے

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار955 جبکہ 4,118 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا سے متعلق نئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 78,267 پنجاب میں 74,202 ،بلوچستان میں 10,261 خیبر پختونخواہ 25,380، گلگت بلتستان میں 1,423، اسلام آباد میں 12,395 اورآزاد کشمیرمیں1,027 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 1,243، پنجاب میں 1,673، خیبرپختونخوا میں 914، بلوچستان میں 114، اسلام آباد 122، گلگت بلتستان 24 اور آزاد کشمیر میں 28 اموات ہوئیں جبکہ 92 ہزار 624 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 12 لاکھ 39 ہزار 153 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 25 ہزار013   ٹیسٹ کے دوران 4,072 نِئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ  83اموات ہوئیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 1 کروڑ 10 لاکھ  4 ہزار 520 افراد متاثر، 5 لاکھ 16 ہزار82 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 54 لاکھ 77  ہزار 042 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں