کراچی:رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ خان صاحب کو کوئی بتادے کہ کورونا کیسز 2لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ورکن قومی اسمبلی نفسیہ شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اسمارٹ لاک ڈاوَن کے نتائج قوم کے سامنے ہیں، اسمارٹ لاک ڈاوَن ہزاروں لوگوں کی اموات کا باعث بن چکا ہے اور وزیراعظم کا اپنی نااہل ٹیم پر فخر کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی پالیسی نے ملک کو دراصل بحرانی کیفیت سے دوچار کردیا ہے، سلیکٹیڈ اس وقت بھی کیسز میں مسلسل اضافے کو عوام سے چھپانا چاہتا ہے لیکن کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود یوٹرن اور متنازعہ بیانات سے گریز نہیں کر رہے۔
رہنما پیپلز پارٹی نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی تجاویز مان لی جاتیں تو اس وقت بحرانی کیفیت پیدا نہ ہوتی، بے بنیاد اور حقائق کے برعکس بیانات دےکراصل حقائق کو چھپایا نہیں جا سکتا۔
