کوئٹہ ( آن لائن )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ائر ایمبو لینس ایسا منصوبہ ہے جس کے ذریعے لوگ مستفید اور آمدنی میںاضافہ کیا جاسکتا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے پوسٹ کووڈ کیلیے 8ارب روپے مختص کیے گئے ہیں حکومت کی جانب سے عوام کوسہولیات کی فراہمی ،لیبارٹریز،انفرا اسٹرکچر اور افرادی قوت بڑھانے کیلیے فنڈز رکھے گئے ہیں۔ ان خیالات کااظہار
انہوں نے ائر ایمبولینس کے منصوبے کے حوالے سے وضاحتی بیان میں کیا وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں کورونا وائرس سے متعلق پوسٹ کوویڈ کیلیے 8ارب مختص کیے گئے ہیں جس میں سہولیات کی فراہمی لیبارٹریز،ساز وسامان ،انفرا اسٹرکچر افرادی قوت سمیت دیگر شامل ہیں اس کے علاوہ ہسپتالوں میں مزید سہولیات کیلیے فنڈز رکھے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مطلوبہ عملہ لائسنس ہینگرز،انجینئرنگ یونٹ،سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں اس سروس پر جو لوگ اس کی سکت نہیں رکھتے ان کو سبسڈی دی جائیگی اور جو مارکیٹ ویلیو کو برداشت کرسکتے ہیں ان کیلیے سبسڈی نہیں ہوگی یہ ایک ایسا پروجیکٹ ہے جس کے ذریعے لوگوں کو فائدہ پہنچا یا جاسکتا ہے اور آمدنی میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے تاہم یہ فیصلہ حتمی نہیں ہے۔
ائر ایمبو لینس منصوبے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ،وزیراعلی بلوچستان
القمر
