English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی اسمبلی میں بجٹ منظور

القمر

قومی اسمبلی میں  اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران مالی سال 21-2020  کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایوان نے  کثرت رائے سے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی۔اپوزیشن کی تمام تحاریک مسترد کر دی گئی جس پر اپوزیشن نے شورشرابہ کیا اور نعرے بازی کی، اپوزیشن کے احتجاج کے دوران ایوان نے شق وار بجٹ کی منظوری دےدی۔

حکومت نے 12 جون کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ پیش کیا تھا جس کا حجم 71 کھرب 37 ارب روپے ہے۔ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔ بجٹ میں حکومتی آمدنی کا تخمینہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کی جانب سے محصولات کی صورت میں 4963 ارب روپے اور نان ٹیکس آمدنی کی مد میں 1610 ارب روپے رکھا گیا ہے جب کہ 3437 ارب روپے کا خسارہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے