English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا اور طالبان میں پھر رابطہ‘ دونوں جانب سے مطالبات پیش

القمر

واشنگٹن/دوحا(آن لائن)امریکا اور افغان طالبان کے درمیان ایک بار پھر رابطہ ہوا ہے ، جس میں دونوں جانب سے مطالبات پیش کیے گئے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے طالبان کے اعلیٰ ترین مذاکرات کار ملا برادرعبدالغنی برادر کے ساتھ وڈیو کانفرنس کے ذریعے گفتوکی ہے۔ طالبان کے ایک ترجمان سہیل شاہین کے مطابق مائیک پومپیو نے طالبان پر افغانستان میں تشدد میں کمی لانے پر زور دیا اور امریکا اور طالبان کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر پیشرفت سے متعلق بات کی۔ یہ گفتگو ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے امریکی اور ناٹو فوجیوں پر حملوں کے لیے طالبان کو رقوم کی پیشکش کی تھی تاہم پومپیو اور ملا برادر کی گفتگو میں اس پر بظاہر کوئی بات نہیں ہوئی۔ امریکی وزیر خارجہ اور طالبان وفد کے درمیان ہونی والی گفتگو میں افغانستان کی صورت حال اور ماضی میں ہونے والے تاریخی معاہدہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ طالبان ترجمان کے مطابق ملابرادر عبدالغنی نے پومپیو سے غیرملکی فوجیوں کا انخلا اور مزید قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔وڈیوکانفرنس میں انٹرا افغان مذاکرات اور تشدد میں کمی پر بھی گفتگو ہوئی۔رپورٹ کے مطابق دونوں فریقین میں طالبان اور افغان حکومت کے باہمی مذاکرات کے لیے رضا مندی پر بھی بات چیت ہوئی جس کا امریکی وزیر خارجہ سے اس اقدام کو خوش آئندہ قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے