English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس جلد ختم ہونے کے امکانات کم ہیں: عالمی ادارہ صحت

القمر

جنیوا/نیویارک/ نئی دہلی(خبر ایجنسیاں/ مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم نے ایک بار پھر عالمی دنیا کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھی زیادہ تر لوگوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ یہ وائرس ابھی تک پھیل رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کورونا کی وبا جلد ختم ہونے کے امکانات کم ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے یہ بات ایک پریس بریفنگ میں بتائی۔انہوں نے کہا کہ سب خواہش مند ہیں کہ یہ وبا ختم ہو جائے اور زندگی پہلے کی طرح رواں دواں ہو جائے مگر سچائی اور تلخ حقیقت یہ ہے کہ یہ مہلک وبا ختم ہونے کے قریب بھی نہیں پہنچی ہے دوسری جانب کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 5لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کرگئے ، متاثرہ افراد کی تعداد 1کروڑ 4لاکھ سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 56لاکھ 64ہزار سے زائد اور57 ہزار 530افراد کی حالت تشویشناک ہے‘ امریکا میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 28ہزار سے بڑھ گئی ، 26لاکھ 81ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے‘روس میں اموات کی تعداد 9ہزار سے بڑھ گئی، متاثرین کی تعداد 6 لاکھ 41ہزار ہیں‘ اٹلی میں 34ہزار سات سو سے زاید افراد زندگی ہارچکے ہیں بھارت میں 17ہزار افراد ہلاک جبکہ ایک ہی دن میں 18 ہزارسے زیادہ نئے کیسز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جنوبی ریاستوں تامل ناڈو اور مہاراشٹر میں دوبارہ ایک ماہ کے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے