English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرمنی: بچوں سے جنسی زیادتی کے اسکینڈل میں 30 ہزار افراد شامل تفتیش

القمر

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن پولیس نے بچوں کے خلاف جنسی جرائم کے اسکینڈل میں ہزاروں مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ملک میں ایک وسیع نیٹ ورک کام کررہا ہے،جس کا حصہ ہونے کی بنیاد پر پہلے ہی 70مشتبہ ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے۔ ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے سائبر کرائم یونٹ نے تقریبا 30ہزار مشتبہ افراد کو تفتیش میں شامل کرتے ہوئے کہا کہ یہ انٹرنیٹ پر بچوں کے استیصال میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ وزارت انصاف نے اپنے بیان میں کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی اور ایسے مواد کو انٹرنیٹ پر شیئر کرنے کا معاملہ انتہائی تشویشناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے