English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کردی

القمر

 

لاہور(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے حکو مت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضا فے کے خلاف اسلام آباد ہا ئی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جس کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔ درخواست میں میاں محمد اسلم نے مو قف اپنا یا ہے کہ کسی بھی ملک میں حکومت کو عوام کو فراہم کر نے کے لیے بیرون ملک سے ایمپورٹ کردہ اشیا پر منافع لینے کا اختیار نہیں ہے جبکہ ہماری حکو مت پیٹرول کی قیمت پر 45روپے لیٹر عوام سے کما رہی ہے جس کا اسے کو ئی اختیار نہیں ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضا فے کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان آگیا ہے ، اشیائے خورونوش اور کر ایوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے حکو مت کی رٹ کو چیلنج کر رکھا ہے ،انہوں نے کہا کہ جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تو ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کو ذخیرہ کر کے نایا ب بنا دیا گیا اور اب قیمتوں میںاضافے کے ساتھ ہی پیٹرولیم مافیا کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے