ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں ہانگ کانگ سے متعلق متنازع سیکورٹی قانون کے نفاذ کے پہلے ہی روز پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے چینی قانون کی مخالفت کرنے والے 180 افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی، جنہوں نے احتجاج کے دوران ہانگ کانگ کی آزادی سے متعلق جھنڈے اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ پولیس کے مطابق احتجاج میں شریک افراد کو کئی بار متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تاہم مظاہرین کی جانب سے پولیس کے انتباہ کو خاطر میں نہیں لایا گیا۔اس دوران ایک خاتون کو بھی حراست میں لیا گیا، جس نے برطانیہ کا پرچم تھاما ہوا تھا اور وہ ہانگ کانگ کی آزادی کے نعرے لگا رہی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے بلا اجازت اجتماع، اسلحہ دکھانے سمیت نیشنل سیکورٹی کے قانون کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 180 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ دوسری جانب برطانوی وزیراعظم نے ہانگ کانگ کے شہریوں کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے نئے قوانین اور ہانگ کانگ کے شہریوں کوبرطانوی شہریت دینے کا راستہ نکالیں گے۔ واضح رہے کہ ہانگ کانگ کے 30 لاکھ باشندوں کو برطانوی شہریت ملنے کا امکان ہے۔
چینی قانون کے نفاذ کا پہلا دن ہانگ کانگ میں گرفتاریاں شروع
القمر
