English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر خارجہ بھی کورونا کا شکار ہوگئے

القمر

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔

 شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے  اپنےکوروناٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔

شاہ محمو د قریشی نے کہاکہ آج دوپہر بخار تھا جس کےبعد خود کوگھرمیں قرنطینہ کرلیا ہے،گھر سے ہی اپنے فرائض سرانجام دوں گا، ویسےمیری طبیعت بہتر ہے ، عوام سے دعاؤں کی درخواست کرتاہوں۔

جبکہ دوسری جانب وزیر خارجہ نے چین کےہم منصب وانگ ژی کے ساتھ ٹیلیفون پررابطہ کیااوربھارت کی جانب سےمقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان”ون چائناپالیسی کےحوالےسےچین کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نےافغانستان میں قیام امن کیلئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنےپر اتفاق کیااوراقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے