English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایف بی آر کی چیئرپرسن  نوشین جاوید فارغ ، جاوید غنی نئے چیئرمین تعینات

القمر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کی چیئرپرسن نوشین جاویدامجد کو ان کے عہدے سے ہٹا کرجاوید غنی کو نیا چیئرمین تعینات کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے  مطابق وفاقی کابینہ نے ایف بی آر کے نئے چیئرمین  کے تعینات کی سمری کی منظوری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں نوشین جاوید کو ایف بی آر چیئرمین سے ہٹا کر وفاقی سیکریٹری برائے ثقافت تعینات کردیا ہے۔

خیال رہے کہ  6 اپریل کو شبر زیدی کی جگہ نوشین جاوید امجد کو بطور ایف بی آر چیئرپرسن تعینات کیا تھا، جو ان لینڈ ریونیو سروس کی گریڈ 22کی افسر تھیں،جبکہ شبر زیدی نے واضح کہا تھا کہ میں نے کوئی استعفی نہیں دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے