English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جھڈو، بیشتر علاقوں میں پانی کی قلت، مکینوں کا احتجاج

القمر

جھڈو (نمائندہ جسارت) شہر کے بیشتر علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت کا بحران سنگین ہوگیا ہے، مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ پانی کی بوند بوند کوترس گئے ہیں، پانی کی قلت کیخلاف متاثرہ علاقوں کے مکینوں کا احتجاج۔ جھڈو کے مختلف علاقوں جن میں میر غلام حسین کالونی، ہاشم کالونی، کھوسہ محلہ، آفتاب ٹائون، عاشق کالونی، کچھی کالونی، صغیر کالونی، محمدی ٹائون، اسلم ٹائون سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے پینے کے پانی کا بحران جاری ہے، مکینوں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں ایک ہفتے سے پانی کی سپلائی نہیں دی جارہی ہے، جس کے باعث اہل علاقہ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں، پانی کی قلت کیخلاف متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے احتجاج کیا اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ممتاز کھوسو اور عابد رحمانی کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت کا شکار علاقوں میں پانی کا بحران ایک مستقل مسئلہ ہے، پانی کی قلت کے ذمے دار پبلک ہیلتھ کے زیر انتظام واٹر سپلائی اور حیسکو کے اہلکار ہیں، بجلی آتی ہے تو پانی غائب اور اگر کہیں جاکر کئی روز بعد پانی آبھی جائے تو بجلی نہیں ہوتی۔ انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ جھڈو میں پانی کی قلت کا بحران جلد حل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے