اوتھل(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے لیے مشکل وقت آگیا ہے، کسی بھی وقت حکومت گر جائے گی، اپوزیشن کے پاس دانے پورے ہوگئے ہیں اور کسی بھی وقت وفاقی و صوبائی حکومت گر سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے رکن صوبائی اسمبلی مکھی شام لال لاسی کے ظہرانے میں شرکت کے دوران ایس ایم سی فارم ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت بلوچستان ہوا کے ایک جھونکے پر کھڑی ہے، اگر ہوا تھوڑی تیز ہوئی تو حکومت باآسانی گر جائے گی، سردار اختر جان مینگل نے حکومت سے الگ ہوکر اچھا فیصلہ کیا ہے ،اسلام آباد میں مسجد کو شہید کرکے مندر بنایا جارہا ہے یہ ہے ریاست مدینہ عمران خان کے تمام دعوے جھوٹے ہیں جلد آل پارٹیز کانفرنس بلاکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریںگے، سی پیک سے ترقی ضرور ممکن تھی مگر موجودہ نااہل حکمرانوں نے سی پیک کا کام ہی روک دیا، عوام دشمن بجٹ پیش کیا گیا ہے، بجٹ کو فری ٹیکس کا نام دے کر عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے، اگر مزید بھی اپوزیشن جماعتوں نے سستی کی تو عوام کبھی معاف نہیں کرے گی، سردار اختر جان مینگل سے رابطے جاری ہیں، جلد حکومت کے خلاف دم دما مست قلندر کریںگے، سردار اختر مینگل کے الگ ہونے سے حکومت کے لیے مشکل پیدا ہوچکی ہے ،کرکٹ کے کھلاڑی کو وزیراعظم بنا کر عوام کے ساتھ دھوکا کیا گیا ، 18ویں ترمیم میں مزید تبدیلی کی گئی تو جے یو آئی مزاحمت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر سب کو اعتراض ہے ۔
حکومت کسی بھی وقت گر جائے گی‘ مولانا عبدالغفور حیدری
القمر
