English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغان نیشنل آرمی سے جھڑپ میں 10 طالبان مارے گئے

القمر

کابل (اے پی پی) افغانستان کے 2 جنوبی صوبوں میں افغان نیشنل آرمی کے جوانوں کے ساتھ جھڑپوں میں 10 طالبان عسکریت پسند ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے، افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلا حملہ صوبہ ہلمند میں ضلع جیشریک کی چوکی پر ہوا جس میں فوجی جوانوں نے سیکورٹی چوکی پر حملہ کرنے والے طالبان کے خلاف بروقت کارروائی کرکے 4
طالبان کو ہلاک کردیا۔ دوسرا حملہ صوبہ زابل کے ضلع شنکے میں پیش آیا جس میں 6 شدت پسند ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لڑائی کے دوران فوجی جوانوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے