ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کا ڈبلیو ایچ او سے عالمی سفری گائیڈ لائنز بنانے کا مطالبہ

وزیراعظم عمران خان نے ڈبلیو ایچ او سے عالمی سفری گائیڈ لائنز بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی ڈبلیو ایچ او سے رابطہ اور عالمی وبا کے اثرات اور سدباب پر گفتگو کی۔

ڈی جی ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کو قابو پانے میں پاکستانی اقدامات کی تعریف کی،اس موقع پر وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ عالمی سفری گائیڈ لائنز بنائی جائیں، تمام ممالک سفری گائیڈلائنزپرعمل کریں تاکہ کم آمدنی والے ممالک سےامتیازی سلوک نہ ہو۔

دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے این ٹی آر سی ہری پور کا دور کیا جہاں وزیراعظم کو وینٹی لیٹرز کی تیاری پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی تعریف کی جس کے بعدوزیراعظم نے وینٹی لیٹرز این ڈی ایم اے حکام کے حوالے کیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں