ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرپشاور کا دورہ

پشاور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈکوارٹرپشاور کا دورہ کیا، جہاں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

پاک فوج کی ترجمان  ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ آرمی چیف کو پشاور ہیڈ کوارٹر کے دورے پر  سیکیورٹی صورتحال  اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، جس پر آرمی چیف نے بہتر سرحدی انتظام اور سیکیورٹی صورت حال کو سراہا۔

آرمی چیف کو قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق  بھی آگاہ کیا گیا، جنرل قمر جاوید باجوہ نےپاک افغان سرحد پر باڑ لگانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کورونا کی روک تھام کےلیے سیکیورٹی فورسز کے تعاون کو سراہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں